کون بنے گانیا وزیراعظم؟

Jul 29, 2017

Next PM Art

اسلام آباد:پاناما فیصلے میں نوازشریف کی نااہلی کے بعد آئندہ وزيراعظم  کے نام کیلئے مسلم لیگ ن کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس جاری ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے گزشتہ روزشہبازشریف کا نام تجویز کیا تھا جبکہ حتمي فيصلہ آج ن لیگ کے پارليماني اجلاس ميں کيا جائے گا ۔ نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے پہلے نواز شریف کی زیرصدارت غیر رسمی مشاورتی اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں شہباز شریف، چوہدری نثار، ایاز صادق ،شاہد خاقان عباسی سعد رفیق،احسن اقبال ،پرویز رشید ،آصف کرمانی ، حمزہ شہباز ، برجیس طاہر اور عبدالقادر بلوچ شریک ہیں۔

اجلاس میں نواز شریف کی نااہلی کے بعد  عبوری وزیراعظم کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت کی جا رہی ہے جبکہ وزیراعظم نام کا حتمی فیصلہ شام کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بڑی کرسی پرشریف خاندان کی گرفت برقرار رکھنے کیلئے شہباز شریف کا نام تجویزکیا جا رہا ہے جبکہ  عبوری مدت کیلئے شاہدخاقان عباسی ،ایازصادق ، احسن اقبال اور خرم دستگیرکے نام سامنےآگئے۔

HDL p1 1200 29-07

غیر رسمی مشاورتی اجلاس میں پاناما فیصلے کے بعد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی  پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہو گا جس میں عبوری وزیراعظم کے لیے حتمی نام کے علاوہ  مسلم لیگ ن کے نئے صدر سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا کیونکہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت نوازشریف سپریم کورٹ سے نااہل قرار پانے کے بعد پارٹی صدر بھی نہیں رہے۔

نئےقائد ایوان کیلئےقومی اسمبلی کا اجلاس پیرکوبلائےجانےکاامکان ہے۔ سماء

panama case

new pm

panama verdict

Disqualify

Tabool ads will show in this div