نوازشریف کی نااہلی کے بعد ائرپورٹ پرکیا اقدام کیاگیا؟
کراچی: پاناما فیصلے کے بعد نواز شریف نااہل قرار پائے تو مختلف سرکاری عمارتوں سے بطور وزیراعظم لگائی جانے والی ان کی تصاویر بھی ہٹا دی گئیں۔ جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ سے تصاویر اتارتے وقت کھینچی گئی تصویریں سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئیں۔ پاناما کیس میں نااہل قرار پانے کے بعد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ سے نواز شریف کی تصاویر ہٹا دی گئی ہیں۔ ائر پورٹ کے لاؤنجزمیں درمیان میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور اس کے دائیں بائیں صد مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کی تصاویر لگائی گئی تھیں ۔
پاناما فیصلے کے بعد نوازشریف کی تصاویر ہٹانے سے اب تیسرا فریم خالی ہے۔ سماء
PML N
quaid e azam
jinnah international
panama verdict
تبولا
Tabool ads will show in this div