دہشتگردی کے الزامات، متحدہ کا ہنگامی پریس کانفرنس کا اعلان

ویب ایڈیٹر

کراچی : دہشت گرد تنظیم اور را سے تعلقات کے الزامات پر متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس کراچی اور لندن میں جاری ہے، رہنماء جلد اہم اور ہنگامی پریس کانفرنس کرے گی۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے پریس کانفرنس میں متحدہ قومی موومنٹ پر سنگین الزامات لگائے، پارٹی اور رہنماؤں کو دہشت گردی میں ملوث قرار دیتے ہوئے پابندی کا بھی مطالبہ کردیا، جبکہ مبینہ دہشت گرد طاہر لمبا اور جاوید لنگڑا کے بھائی جنید کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کردیا۔

پولیس حکام کے سنگین اور دھماکا خیز الزماات کے جواب کیلئے متحدہ کے رہنماء کراچی اور لندن میں سر جوڑ کر بیٹھ گئے، رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس جاری ہے، جس کے بعد پریس کانفرنس کی جائے گی۔ سماء

Abbottabad

timeline

Tabool ads will show in this div