ن لیگی کارکنوں کا صبر جواب دے گیا، شہر شہر احتجاج

Jul 28, 2017

PMLN TEWAR 1800 PKG 28-07

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/PMLN-TEWAR-1800-PKG-28-07.mp4"][/video]

ملتان : مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا صبر جواب دے گیا، مختلف شہروں میں مظاہرے کئے، کئی کارکن گرفتار ہوئے۔

وہ بھی کیا دن تھے جب مٹھائی بانٹا کرتے تھے، اب تو مظاہروں کی باری ہے، پاناما کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کیخلاف فیصلہ آنے پر ملتان میں لیگی اور پی ٹی آئی کارکن لڑپڑے، چوک کچہری پر دو سیاسی کارکن زخمی ہوئے، پولیس کی بھاری نفری نے معاملات کو سنبھالا۔

گوجرانوالہ میں ن لیگیوں نے احتجاج کیا، ابھی ٹائر جلائے ہی تھے کہ پولیس نے پانی پھیر دیا، ڈپٹی مئیر رانا مقصود کو گھر میں نظر بند کردیا گیا جبکہ 3 کارکنان گرفتار بھی ہوئے۔

مظفر آباد میں ن اور جنون آمنے سامنے آگئے، پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو سہیلی سرکار احاطے میں بند کردیا، ن لیگی باہر مظاہرہ کرتے رہے۔

فیصل آباد کے علاقے کھڑیانوالہ میں بھی نواز شریف کے متوالوں نے ٹی وی توڑ احتجاج کیا۔ سماء

Tabool ads will show in this div