راؤ انوار کی پریس کانفرنس سال کا بہترین مذاق ہے، واسع جلیل
ویب ایڈیٹر
کراچی : سندھ پولیس کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات پر ایم کیو ایم کا پہلا رد عمل سامنے آگیا، واسع جلیل نے راؤ انوار کی پریس کانفرنس کو سال کا بہترین مذاق قرار دے دیا۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے، میڈیا پر طاہرنامی شخص طوطے کی طرح بول رہا تھا، اعترافی ایبان کا ڈرامہ رچایا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی پریس کانفرنس سال کا بہترین مذاق ہے۔ سماء