وزیراعظم کیلئے شہباز شریف کا نام تجویز
اسلام آباد : عہدے سے ہٹائے گئے وزیراعظم نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف کا نام تجویز کردیا۔
اسلام آباد میں میاں نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں کا اجلاس ختم ہوگیا، عہدے سے نااہل قرار دیئے گئے میاں نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام تجویز کردیا۔
مزید جانیے : پاناما کیس کا فیصلہ، وزیراعظم نا اہل قرار
شہباز شریف لاہور کے حلقہ این اے 120 سے الیکشن لڑیں گے، اس نشست سے میاں نواز شریف نے کامیابی حاصل کی تھی تاہم انہیں سپریم کورٹ کی ہدایت پر الیکشن کمیشن نے انہیں ڈی سیٹ کردیا تھا، اس حلقے میں 45 روز میں الیکشن ہوں گے۔
نواز شریف کی عہدے سے ہٹائے جانے اور شہباز شریف کو این اے 120 سے کامیاب کروا کر وزیراعظم بنانے سے قبل ن لیگ اجلاس میں عبوری وزیراعظم کیلئے شاہد خاقان عباسی اور ایاز صادق کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے تاہم اس پر حتمی فیصلہ فی الحال نہیں کیا جاسکا۔
مزید دیکھیں : ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوا،کارکنان پرامن رہیں،مسلم لیگ ن
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت نواز شریف کریں گے، اجلاس میں نئے قائد ایوان کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا جبکہ پارلیمانی پارٹی نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرے گی۔
مزید پڑھیں : نوازشریف کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم ،نوٹی فیکیشن جاری
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے پارٹی قیادت سمیت سیاست میں حصہ لینے سے بھی روک دیا ہے۔ سماء