پاک چین اقتصادی راہداری، 13 مئی کو پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بریفنگ کیلئے 13 مئی کو پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، تحریک انصاف اور اے این پی کو دعوت دے دی گئی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں بلایا گیا ہے، 13 مئی کو ہونیوالے اجلاس میں پارلیمانی رہنماؤں کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم نے تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ میں شرکت کی دعوت دی ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے پارلیمانی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کی، اے این پی اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو بھی شرکت کی دعوت دے دی ہے۔ سماء
mehndi
anniversary
طلب
اجلاس
تبولا
Tabool ads will show in this div