راؤ انوار جیسے بھنگیوں کی باتوں کا جواب دینا نہیں چاہتا، الطاف حسین

ویب ایڈیٹر

کراچی : الطاف حسین کا کہنا ہے کہ راؤ انوار جیسے بھنگیوں کی باتوں کا جواب دینا نہیں چاہتا، ہم پر الزامات لگانے والے ادارے ہوں یا شخصیات ان کی بازی پلٹ جائے گی، پاکستان میں سیاسی و سماجی دھماکوں سے صوبے بن جائیں گے۔

سماء کے اینکرز سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ راؤ انوار جیسے بھنگیوں کے الزامات کا جواب دینا نہیں چاہتا، بھنگیوں کے انچارج کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں، ایسے حالات میں تو صرف مارشل لاء ہی بنتا ہے، پاکستان میں سیاسی و سماجی دھماکے ہوں گے جس کے بعد صوبے بن جائیں گے۔

وہ کہتے ہیں کہ بے بنیاد، جھوٹے اور لغو الزامات پر قوم لندن فون کررہی ہے، تمام کارکنان نائن زیرو پہنچیں، خطاب کرکے انہیں سمجھاؤں گا، این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر لوگوں کو اپنی بھڑاس نکالنے کیلئے کچھ تو چاہئے تھا، ہم پر الزامات لگانے والوں کی بازی پلٹ جائے گی، ایسے ہتھکنڈوں سے ووٹ بینک پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

متحدہ قائد کا مزید کہنا تھا کہ نائن زیرو چھاپے کا علم چوہدری نثار کے فرشتوں کو بھی نہیں تھا، چھاپے کے وقت چوہدری نثار لمبی تان کر سورہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی یا سماجی دھماکا ہوگا، جس کے بعد نئے صوبے بن جائیں گے، الطاف حسین کے بغیر پارٹی نہیں چل سکتی ہے، ایم کیو ایم میرا لگایا ہوا پودا ہے، میرے بغیر کیسے پروان چڑھے گا۔ سماء

law

galaxy

Tabool ads will show in this div