خیبر ٹو آپریشن میں شہید فوجیوں کے نماز جنازہ کردی گئی

Nov 30, -0001

پشاور:  آپریشن خیبر ٹو کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاک آرمی کے کپتان سمیت پانچ جوانوں کی نماز جنازہ کردی گئی۔

 

شہداء کي نماز جنازہ پشاور کے گریریژن گراؤنڈ میں ادا کی گئی ۔ جس میں گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان ،کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل ھدایت الرحمان ،آئی جی فرنٹیئر کور سول وفوجی افسران  نے شرکت کی ۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے آپریشن خیبر ٹو جاری ہے۔ جس میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے اہم ترین مراکز  میں شدید جھڑپیں ہوئیں ۔ اس دوران ستائیس دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔  سماء

Tabool ads will show in this div