الطاف حسین کی تقریر پر ترجمان پاک فوج کا شدید ردعمل

راولپنڈی: ایم کیو ایم کے قائد کی تقریر نفرت انگیز اور بلاجواز ہے۔ ترجمان پاک فوج نے اپنے ٹوئٹ میں قانونی چارہ جوئی کا بھی عندیہ دے دیا۔

 

متحدہ کے قائد کی تقریر پر پاک فوج کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ الطاف حسین کے بیانات نفرت انگیز اور بلاجواز ہیں۔ فوجی قیادت سےمتعلق اس طرح کےبیانات برداشت نہیں کرینگے۔

 

ترجمان پاک فوج نے الطاف حسین کے بیانات کو غیر ضروری اور بیہودہ قرار دیا۔ فوج اورسیکیورٹی ادارے پیشہ ورانہ ذمےداریاں نبھاتے رہیں گے۔

 

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے عوام کے جذبات کو بھڑکانے کیلئے میڈیا کا سہارا لیا۔ مجرموں کی گرفتاری پراس طرح کا ردعمل ناقابل برداشت ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی تقریر پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔   سماء

hope

galaxy

پاک فوج

Tabool ads will show in this div