وزیراعظم نا اہل قرار، وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی
اسلام آباد: پاناما لیکس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم نواز شریف کو ہا اہل قرار دیتے ہوئے وفاقی کابینہ کو بھی تحلیل کردیا گیا ہے، جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی وزیراعظم کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کرے گا، دوسری جانب پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002 کے تحت نا اہل شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا، جس کے بعد نواز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کی صدارت سے بھی فارغ ہوگئے ہیں۔ پارٹی آئین کے آڑٹیکل 120 کے تحت نا اہل شخص پارٹی عہدے دار نہیں بن سکتا۔
پاناما فیصلے کے بعد اب پاکستان مسلم لیگ ن کو نیا صدر لانا ہوگا۔ جب کہ وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کے ساتھ ہی وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے، جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان فیصلہ موصول ہوتے ہی نا اہل اراکین کی سیٹیں خالی قرار دے گا۔ سماء