الطاف حسین نے فوج پر تنقید نہیں کی، رابطہ کمیٹی

ویب ایڈیٹر:

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ الطاف حسین نےعسکری قیادت پر کوئی تنقید نہیں کی  بلکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تعریف کی۔

رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے مشترکہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین نے گزشتہ رات اپنے خطابات میں پاک فوج اور جنرل راحیل شریف کے اقدامات کی تائید اور تعریف کی۔رابطہ کمیٹی کے مطابق الطاف حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایم کیو ایم کے ساتھ انصاف کرنے کا کہا ہے۔

رابطہ کمیٹی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ الطاف حسین چاہتے ہیں ضرب عضب کے ساتھ ملک کی دولت لوٹنے والے چوروں اورلٹیروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، الطاف حسین کا خطاب نفرت پھیلانے کاسبب ہرگزنہیں ہوسکتا۔ سماء

پر

نے

registered

law

climate

galaxy

Tabool ads will show in this div