پاناما بینچ میں شامل ججزکی سیکیورٹی میں اضافہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پاناما کیس کا فیصلہ دوپہر ساڑھے گیارہ بجے سنایا جارہا ہے۔ اہم ترین فیصلہ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ سنائے گا۔ فیصلے سے پہلے ہی پاناما بنچ کے ارکان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیاگیا۔ پاناما کیس کا فیصلہ سنانے والے پانچ رکنی لارجربینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس اعجازافضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔ فیصلہ 3 رکنی عمل درآمد بینچ نے 21جولائی کو محفوظ کیا تھا۔
بینچ کے تمام ممبران کے ساتھ پولیس کمانڈو کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ پنجاب پولیس کے دستے بھی ججز کے ساتھ فرائض سرانجام دیں گے ۔
پاناما کا فیصلہ سنانے کے بعد عدالت سے واپسی پر ججز کے لیے خصوصی روٹ لگایا جائے گا۔ سماء