فوج نے قربانیں دیکر فاٹا میں امن قائم کیا، وزیراعظم

ویب ایڈیٹر
میر علی : وزیراعظم کہتے ہیں پاک فوج نے قربانیاں دیکر قبائلی علاقوں میں امن قائم کیا، نقل مکانی کرنیوالے اب اپنے گھروں میں امن سے رہ سکیں گے، قبائلی علاقوں کی ترقی ہمارے لئے بہت اہم ہے۔ میاں نواز شریف نے متاثرین کے گھروں کی تعمیر میں مدد دینے کا بھی اعلان کردیا۔
وزیراعظم نواز شریف آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے دورے پر پہنچے، اس موقع پر اپنے علاقوں میں پہنچنے والے قبائلیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آئی ڈی پیز کے گھروں کی تعمیر میں مدد دینے کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ نقل مکانی کرنیوالوں کی گھروں کی واپسی پر خوشی ہے، فاٹا کے مکین اب اپنے گھروں میں امن سے رہ سکیں گے،  قبائلیوں نے مشکل وقت گزارہ ہے، جلد دیگر علاقوں کا بھی دورہ کروں گا، متاثرین کے گھروں کی دوبار تعمیر کیلئے وسائل دیں گے، قبائلییوں کو ان کے علاقوں میں تمام سہولیات فراہم کریں گے۔
میاں نواز شریف مزید بولے کہ پاک فوج نے قربانیاں دیکر امن قائم کیا، قربانیاں دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آرمی نے نقل مکانی کرنیوالوں کیلئے عمدہ کام کیا ہے، قبائلی علاقوں کی ترقی ہمارے لئے بہت اہم ہے۔
وزیراعظم نے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو کئی علاقوں سے ختم کردیا، تخریب کاروں سے خالی کرائے گئے علاقوں کی تعمیر و ترقی پر توجہ دیں گے۔ سماء

registered

eid

pakistan vs New Zealand

simon

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div