کراچی آپریشن کے مثبت نتائج آرہے ہیں، ملک میں امن ترجیح ہے، وزیراعظم

ویب ایڈیٹر

پشاور : وزیراعظم نواز شریف نے پشاور میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کئے، اس موقع پر انہوں نے ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات نے شدید طوفان کی پیشگوئی نہیں کی تھی، امدادی چیک قیمتی جانوں کا نعم البدل نہیں۔ وہ کہتے ہیں ملک بھر سے بدامنی ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری سے تمام صوبوں کو فائدہ ہوگا، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری تقریباً ختم ہوچکی، آپریشن کے مثبت نتائج حاصل ہورہے ہیں، شہر قائد کی رونقیں دوبارہ بحال ہورہی ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف قبائلی علاقوں کے دورے کے بعد پشاور پہنچے، گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں صوبے میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خیبرپختونخوا میں بارشوں سے خواتین اور بچوں سمیت قیمتیں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا، بولے کہ ناگہانی آفت میں جانی و مالی نقصان پر انتہائی دکھ ہے، طوفان کے باعث بہت سے گھر اجڑ گئے، محکمہ موسمیات نے شدید طوفان کی پیشگوئی نہیں کی تھی، امدادی چیک قیمتی جانوں کا نعم البدل نہیں، متاثرہ خاندانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے اڈے مکمل طور پر ختم کردیے، پاک فوج نے آئی ڈی پیز کا بہت خیال رکھا، ملک بھر سے بدامنی ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانی شہید ہوئے، اس جنگ میں پاک فوج کے افسران بھی شہید ہوئے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فوج اور پولیس نے بڑی قربانیاں دیں۔

نواز شریف کہتے ہیں اندرونی معاملات ٹھیک کرنا بہت ضروری ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افغانستان سے تعلقات بہتر کرنے ہیں، کراچی آپریشن کے مثبت نتائج حاصل ہورہے ہیں، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری تقریباً ختم ہوچکی ہے، کراچی کی رونقیں دوبارہ بحال ہورہی ہیں، ترقی کیلئے امن کا قیام ضروری ہے، ملک میں امن قائم کرنا اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم بولے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے تمام صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی فائدہ ہوگا، کوشش ہے ترقی کے ثمرات بڑے شہروں کیساتھ ہر جگہ نظر آئیں، گوادر بین الاقوامی شہر بن کر ابھرے گا، منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان سے اندھیرے ختم ہوں گے۔ سماء

burger

ملک

شوبز

eid

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div