پاناما کیس کا فیصلہ،اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی
کراچی / اسلام آباد : پاناما کیس کے فیصلے سے قبل اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی سے کاروبار کاآغاز ہوا، جہاں 100 انڈیکس میں 1100 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق پاناما کیس کے فیصلے کے تناظر میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی سے کاروبار کا آغاز ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں100 انڈیکس ابتدا میں ہی 1100 پوائنٹس گر گیا۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی نظریں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد اب پاناما کے سپریم کورٹ فیصلے پر لگی ہوئی ہیں، جس کے باعث مارکیٹ میں لوگوں کے درمیان غیر یقینی صورت حال ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 117 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 25 اور 150 پوائنٹس کمی سے 45 ہزار 758 کی کم سطح کے درمیان دیکھا گیا تھا۔ کاروبار کے اختتام پر تاہم انڈیکس 2 پوائنٹس کمی سے 45 ہزار 905 کی سطح پر بند ہوا، حصص بازار میں 6 ارب 32 کروڑ روپے مالیت کے 15 کروڑ 88 لاکھ شیئرز کا لین دین کیا گیا۔ سماء