جیف بیزوز نے بل گیٹس کے اعزاز پر قبضہ کرلیا

Jul 28, 2017

Bill-Gates-Quotes

فلوریڈا : دنيا کے سب سے امير آدمي کا نام بتائيں، مائيکروسافٹ کے مالک بل گيٹس اور کون، جی نہیں بل گیٹس سے اب یہ اعزاز چھین لیا گیا ہے، شئيرز ميں اضافہ سے ايميزون کے باني جيف بيزوز امير نمبر ون بن چکے ہيں۔

ونڈوز کے ونڈرمين پر آن لائن ريٹيلر بازي لے گيا۔ مائيکروسافٹ بنا کر مالامال ہونے والے بل گيٹس ۔ رئيس نمبر ون نہ رہے۔  اميزن کے باني  نے يہ اعزاز چھين ليا۔

960x0

اب جيف بيزوز دنيا کے اميرترين آدمي ہيں ۔ فاربز کے مطابق جيف 90ارب کے مجموعي اثاثوں کے مالک ہيں، صرف ايک روز پہلے ان کے اثاثوں کي ماليت 89ارب ڈالرز بتائي جاتي تھي۔

ايسے ميں ايمزون کے شئيرز بڑھنے اور مائيکروسافٹ کے شئيرز گرنے سے جيف کي دولت ميں اضافہ ہوگيا۔ بل گيٹس کے مقابلے ميں جيف جيف کے اثاثے 500ملين زيادہ ہيں، تاہم يہ برتري دائمي نہيں ۔ ماہرين کے مطابق اسٹاک مارکيٹ کا اتار چڑھاؤ بل گيٹس کو ايکبارپھر اوپر لے جا سکتا ہے۔

جیف بیزوز گزشتہ 30 برسوں کے دوران دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز پانے والے چھٹے فرد ہیں جبکہ وہ ارب پتی افراد کی فہرست میں 20سال قبل شامل ہوئے تھے۔ سماء

Tabool ads will show in this div