پاناما کیس میں وزیراعظم اہل یا نااہل، فیصلہ آج ہوگا

Panama-640x360-640x360

اسلام آباد : پاناما عمل درآمد کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم نواز شریف بطور وزیراعظم اہل رہیں گے یا نہیں، کیس کا فیصلہ صرف چند گھنٹوں کی دوری پر ہے،سب سے بڑی خبر کے سب سے بڑے فیصلے پر سب کی نظریں سپریم کورٹ پر جم گئیں ہیں، جہاں پارنچ رکنی لارجر بینچ کیس کا فیصلہ آج سنا رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ آج دن ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائے گا، فیصلہ پانچ رکنی لارجر بینچ سنائے گا۔

384678_47759270

لارجربینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس اعجازافضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔ پاناما پیپرز کیس کا فیصلہ 3 رکنی عمل درآمد بینچ نے 21جولائی کو محفوظ کیا تھا۔

390757_81371058

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پاناما کیس ملکی تاریخ کا انتہائی اہم کیس ہے اور عمران خان آج کیس فیصلہ سننے سپریم کورٹ جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کا وفد بھی آج سپریم کورٹ میں موجود ہوگاجس میں نئیر بخاری، ندیم افضل چن اور مصطفی کھوکھر شامل ہوں گے۔

Panama-Main-640x358

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، چوہری شجاعت حسین بھی پاناما کیس کا فیصلہ سننے سپریم کورٹ پہنچیں گے۔

حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے بھی کئی رہنما فیصلہ سننے کےلیے سپریم کورٹ میں موجود ہوں گے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف بھی مالدیپ کے سرکاری دورے سے آج وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

172.16.22.9_07_20170728071342924

ذرائع کا کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ تفصیلی اور تحریری ہوگا، جسے کمرہ عدالت میں سنایا جائے گا، مقدمے کی کارروائی کھلی عدالت میں ہوگی۔ واضح رہے کہ عمل درآمد بینچ نے 21 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سماء

JIT

ch nisar

MARYAM NAWAZ

Panamagate

panama case

#PanamaVerdict

#NationStandsWithNawaz

Tabool ads will show in this div