ایان علی سےمتعلق میرے اوپرالزامات بھونڈے اوربےبنیادہیں،رحمان ملک

اسٹاف رپورٹ :


کراچی : سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پيپلزپارٹی کے ايم کيو ايم کيلئے دروازےکھلے ہيں ،ایم کیو ایم جب چاہے سندھ حکومت میں شامل ہوسکتی ہے۔ جب کہ ایان علی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزامات کو رحمان ملک نے بے بنیاد قرار دے دیا۔

بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ کراچی سے بھتہ مافیا اورجرائم پیشہ عناصرکا خاتمہ چاہتے ہیں، انھوں نے کہا کہ ماڈل آیان علی سے متعلق ان پر اور ان کے بھائی پر لگائے گئے الزامات بھونڈے، بےبنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، انھوں نے ایسے تمام الزامات کومسترد کردیا۔ سماء

comedian

hc

bakhtawar

Tabool ads will show in this div