پاناماکیس کا فیصلہ ، اہم اعلان ہوگیا

Jul 27, 2017

SC-1-640x384

Panama Verdict Isb Pkg 27-07

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پاناماکیس کا فیصلہ کل صبح سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جاری پاناما کیس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے11 بجے سنانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

سپریم کورٹ کا5رکنی لارجر بینچ پاناماکیس کا فیصلہ سنائے گا، سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما عمل درآمد کیس میں سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ21 جولائی کو محفوظ کیا تھا۔

DFv7PqnWAAEPayQ

سپریم کورٹ کے بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس گلزاراحمد، جسٹس اعجازافضل، شیخ عظمت سعید اور اعجازالاحسن شامل ہیں ۔

سپریم کورٹ نے گذشتہ ہفتے جے آئی ٹی رپورٹ پر پاناما عمل درآمد کیس کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا تاہم اب فیصلہ کل سنانے اعلان کیا ہے ۔

پاناما کیس پر ملک کی سب سے بڑی عدالت کا لارجر بنچ کل فیصلہ سنائے گا، بنچ کے دو ججز پہلے ہی وزیراعظم کو نااہل قرار دے چکے ہیں۔

بڑے کیس کا بڑا فیصلہ سننے کیلئے داخلہ انٹری پاس سے مشروط خصوصی اجازت نامہ نہ رکھنے والے سیاسی رہنما بھی احاطہ عدالت میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

کمرہ عدالت کے اندر اورباہر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ہونگے، میڈیا نمائندوں کا داخلہ بھی بذریعہ پاس ہوگا جبکہ غیر متعلقہ افراد کو تو ریڈ زون میں بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سماء

SUPREME COURT OF PAKISTAN

SHARIF FAMILY

Panama leaks

panama papers