الطاف حسین کے بیان کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

ویب ایڈیٹر:


کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی اجلاس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے پاک فوج سے متعلق بیان کے خلاف متفقہ قرارداد منظورکرلی گئی۔ قرارداد میں ایم کیو ایم کو لسانی تنظیم قراردیتے ہوئے اس پر پابند ی لگانے اور سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

قرارداد وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پیش کی۔ قرارداد  کے متن میں کہا گیا ہے کہ لسانی تنظیم کے سربراہ نے فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی، لسانی جماعت ایم کیو ایم کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں، ایم کیو ایم نے کراچی کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔بلوچستان اسمبلی اس عمل کی مذمت کرتی ہے۔

وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ الطاف حسین کا بیان آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتا ہے۔ پاک فوج محب وطن اورملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے لازوال قربانیاں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج پرتنقیدکرناحوصلےپست کرنےکےمترادف ہے۔ سماء

کے

خلاف

myanmar

بیان

edge

galaxy

Tabool ads will show in this div