پنچایت کے حکم پرلڑکی سے زیادتی؛چیف جسٹس نے نوٹس لےلیا
اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ملتان میں پنچائیت کے حکم پرملزم کی بہن سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لےلیا۔ آئی جی پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرلی ۔ چیف جسٹس نے ملتان میں پنچائت کے حکم پر ملزم کی بہن سے زیادتی کے انسانیت سوز واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخودنوٹس میڈیا رپورٹس پر لیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ملتان کے نواحی علاقے راجہ پور میں 16 جولائی کو 12 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی ہوئی۔ 18جولائی کو معاملے کا فیصلہ کرنے کیلئے پنچائیت لگی جس نے ایسا فیصلہ دیا کہ انسانیت کانپ اُٹھی۔ پنجائیت کے حکم پر ملزم کی سترہ سالہ بہن کو متاثرہ لڑکی کے بھائی نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔
جہالت کی انتہا کو پہنچتے اس شرمناک واقعے پرچیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سماء