امریکاکی مزیدپابندیوں کاسخت جواب دیں گے،ایران

Jul 27, 2017

IRAN ROHANI SPEECH 20-05

تہران : ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ان کے ملک کے خلاف مزید پابندیاں عائد کیں تو ان کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق صدر روحانی نے کہا کہ امریکا کی مجوزہ پابندیوں کے جواب میں ایرانی مفادات کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ پابندیوں کی وجہ سے ایران اپنے راستے سے نہیں ہٹے گا۔ صدر روحانی نے کہا کہ جس طرح ماضی میں ایران نے سخت ترین پابندیاں برداشت کیں، اب بھی ان کا ملک ان پابندیوں کا مقابلہ کرے گا۔  ایجنسی / سماء

AMERICA

hasan rohani

Tabool ads will show in this div