الطاف حسین کوپاک فوج سےمتعلق سوچ سمجھ کربات کرنی چاہیئےتھی،وزیراعظم

ویب ایڈیٹر :


اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ غیر محتاط بیانات سے قومی اداروں کا وقار مجروح ہوتا ہے، کسی بھی قومی سلامتی کے ادارے کے بارے میں الطاف حسین کو سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہیئے تھا۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی معذرت پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور قومی معاملات پر کچھ کہنے سے پہلے اچھی طرح سوچنا چاہئے، ایسے بیانات قومی اداروں کے وقار کو مجروح کرتے ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اور قومی مفاد سے تعلق رکھنے والے معاملات نہایت حساس ہوتے ہیں، کچھ کہنے سے پہلے سوچنا چاہئیے۔ ملکی دفاع اور سلامتی کے ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے مسلح افواج کی ساکھ اور احترام کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ قائد الطاف حسین کی معذرت ایک اچھا اقدام ہے، تاہم  میڈیا بھی اپنی ذمہ داریاں مد نظر رکھے، میڈیا کو ملک کے آئین اور قانون کے مطابق ضابطہ اخلاق کا بھرپور خیال رکھنا چاہئے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ غیر ذمہ دارانہ اور قومی مفاد کے خلاف بیانات کی تشہیر نہ ہوسکے۔ سماء

arsenal

comedian

concern

galaxy

Tabool ads will show in this div