ایس ایس پی راؤ انوار کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ

ویب ایڈیٹر :

کراچی :  کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں ایس ایس پی راؤ انوار کے قافلے پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ، تاہم راؤ انوار حملے میں محفوظ رہے۔

ایم کیو ایم کے خلاف پریس کانفرنس  اور پولیس مقابلوں سے شہرت حاصل کرنے والے سابق ملیر ایس ایس پی راؤ انوار  کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، تاہم راؤ انوار حملے میں محفوظ رہے، دہشت گردوں نے گھات لگا کر اسٹیل ٹاؤن کے علاقے لنک روڈ پر راؤ انوار کے قافلے کو نشانہ بنایا اور دستی بموں سے حملہ اور فائرنگ کی گئی۔ جس کے بعد دہشت گردوں اور راؤ انوار کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہل کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا, جس  میں پانچ ملزمان مارے گئے۔

، تاہم حیرت انگیز طور پر مقابلے میں ایک بھی پولیس اہل کار کو خراش تک نہ آئی، یعنی پچھلے دیگر پولیس مقابلوں کی طرح یہ مقابلہ بھی راؤ انوار کے کیرئر پر ایک سوالیہ نشان چھوڑ گیا۔  پولیس کے مطابق حملہ آور سفید رنگ کی کار میں سوار تھے، جو جدید اسلحے سے لیس تھے۔ سماء

کے

کا

پر

ایس

پی

دہشتگردوں

twins

disrupt

Tabool ads will show in this div