گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام،تین ڈاکو ہلاک
کراچی: فیروزآباد میں پولیس نے گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو ہلاک کردیئے۔
کراچی کے علاقے فیروز آباد میں تین ڈاکو گھر میں ڈکیتی کےلیے داخل ہوئے۔ پولیس کو اطلاع ملی تو فوری موقع پر پہنچ گئی۔ تیس منٹ سے زائد دو طرفہ فائرنگ کے دوران تین ڈاکو ہلاک ہوئے۔
ایس ایچ او فیروز آباد کا کہنا ہے کہ ڈاکووں کی موجودگی کی اطلاع 15 پر شہری نے دی۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جس کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ سما