وزیرستان،خیبرمیں فضائی کارروائی،غیرملکیوں سمیت44دہشتگرد ہلاک

ویب ایڈیٹر :


دتہ خیل  /   تیراہ    :   پاک فوج کی شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں تازہ فضائی کارروائیاں جاری ہیں، جس میں سولہ غیر ملکیوں سمیت 44 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے، جب کہ ان کی متعدد کمین گاہیں بھی تباہ کر دی گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاک فوج کے بہادر جوان اور محافظ پاک سرزمین کو امن کے دشمنوں سے پاک کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں برسرپیکار ہیں۔  

ہفتہ کے روز شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں پاک افواج کے فضائی آپریشن کے دوران سولہ غیر ملکی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں اٹھائیس امن کے دشمن انجام کو ان کے منطقی انجام پر پہنچا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جیٹ طیاروں نے وادی تیراہ کے علاقوں راجگل کانڈو اور کوک خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں پاک فوج کی زمینی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، آپریشن ضرب عضب اور خیبر ٹو کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں، علاقوں میں فورسز کی پیش قدمی اور اہم چوٹیوں اور علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کی جنگ جاری ہے، جن میں سیکڑوں دہشتگرد مارے جا چکے ہیں، جب کہ دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے اور اسلحہ باردو کے ذخائر بھی تباہ ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آپریشن خیبر ٹو کامیابی کیساتھ اختتامی مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے، آپریشن میں اب تک خودکش دھماکوں کے کئی ماسٹر مائنڈ اور مطلوب جنگجوؤں سمیت دو سو سے زیادہ دہشت گرد ہلاک کئے جا چکے ہیں، جب کہ ملک کے کئی فرزند وطن کے دفاع میں جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ سماء

kunduz

Tabool ads will show in this div