وزیراعلیٰ پنجاب کا میٹرو بس میں سفر

ویب ایڈیٹر:


راولپنڈی اسلام آباد میٹرو منصوبے کی ایک اور ڈیڈ لائن گزر گئی، منصوبہ تو مکمل نہ ہوا لیکن تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے وزیراعلیٰ پنجاب خود راولپنڈی پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آج صبح کمشنر اور دیگر حکام کے ہمراہ ہنگامی دورے میں میٹرو منصوبے کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، شہباز شریف  نے سفری انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صدر سے پاک سیکریٹریٹ تک میٹرو بس پرخود سفر بھی کیا۔ اورپراجیکٹ انتظامیہ کو منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

جڑواں شہروں کے مکینوں کو بہتر سفری سہولیات کیلئے گزشتہ سال 23 مارچ کو 43 ارب روپے کی کثیر لاگت سے میٹرومنصوبے کے تعمیراتی کام کا آغٓاز کیا گیا تھا ۔ سماء

میں

کا

CNIC

spinner

Tabool ads will show in this div