الطاف حسین کی تقریر،جماعت اسلامی کی پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع

اسٹاف رپورٹ  :


لاہور : جماعت اسلامی نے پنجاب اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف قرارداد جمع کرا دی، کے پی کے اسمبلی میں بھی جلد قرارداد جمع کرائی جائے گی۔
 
پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف قرارداد جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت الطاف حسین کی ملک اور فوج کے خلاف تقاریر کا نوٹس لے اور ایم کیو ایم پر پابندی لگائی جائے۔ قرارداد میں آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ چلانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

اس سے پہلے تحریک انصاف بھی ایم کیو ایم کے سربراہ کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا چکی ہے، ادھرجماعت اسلامی نے الطاف حسین کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی قرار داد جمع کرانے کا اعلان کیا ہے۔ سماء

میں

کی

galaxy

Tabool ads will show in this div