ایک اورسابق کپتان سیاست میں آگیا

SALEEM MALIK 26-07

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

سماء کےمطابق سلیم ملک نے پرویز الہی سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ انھوں نے مسلم لیگ ق کو اپنی ہرممکن مدد اور حمایت کا یقین دلایا۔

سلیم ملک مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے سیاسی سرگرمیاں کریں گے اور مختلف فورمز پر مسلم لیگ ق کی نمائندگی بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ سلیم ملک 1987 سے 1999 تک پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی رہے ہیں۔ سماء

saleem malik

PML Q

Tabool ads will show in this div