Technology
خیبرپختون خوامیں میڈیاجدیددورکےتقاضوں سےہم آہنگ ہوگیا
پشاور: اليکٹرانک ميڈيا ميں حکومت کے خلاف کيا چل رہا ہے،خیبرپختونخواحکومت نے مانيٹرنگ شروع کر دي۔جدید بریفنگ سینٹرسے اب وزراء کے پريس کانفرنس بھي براہ راست سوشل ميڈيا پر نشرہوں گی۔
جدید دورمیں الیکٹرانک میڈیا کےتقاضے، محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے بھی ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھ دیا۔جدید ميڈيا سینٹر سے اب وزراء کي پریس کانفرنس براہ راست نشرہوسکیں گي۔
میڈیا نمائندوں کوہال کے اندرکیمرے لگانے کی ضرورت بھي نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ بھي شروع کردي گئي ہے۔ حکام کے مطابق نئے اقدامات کا مقصد روايتي سرکاري ادارے کوعصرحاضرسے ہم اہنگ کرنا ہے۔
ميڈيا سینٹرميں کوئی بھی سرگرمی سوشل میڈیا پربھی براہ راست نشرہوگی۔ سماء