اقوام متحدہ کی لاہوردھماکےکی شدیدمذمت

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوئٹرش نے لاہور میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جاری ہونے والے ایک بیان میں انھوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔سیکرٹری جنرل کے معاون ترجمان فرحان حق نے بتایا ہے کہ انٹونیوگوئٹرش نے دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے، جب کہ زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل بین الاقوامی انسانی حقوق کے معیار اور ذمہ داریوں کی حرمت کے کلی تقاضوں کے تناظر میں، دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کے خلاف لڑائی میں حکومتِ پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ایجنسی / سماء
United Nations Secretary General
lahore blast
ANTONIO GUTERRES
تبولا
Tabool ads will show in this div