نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی کرکٹرزکاہائی پرفارمنس کیمپ جاری

Jul 26, 2017

BCCI PCB NOTICE PKG 07-05 IRSHAD

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/NCA-CAMP-PKG-NEW-26-07-Mukkaram.mp4"][/video]

لاہور : نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں قومی کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ  جاری  ہے۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ انہیں ذہنی طور پر بھی مضبوط بنایا جارہا ہے ۔

پی سی بی کاکہناہےکہ پاکستان کرکٹ میں تیسری مرتبہ اتنا طویل کیمپ لگایا ہے۔2003ء میں پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں کی موجودگی میں کیمپ سے بہت فائدہ ہوا ،اس کیمپ سے بھی بہت زیادہ فائدہ ہوگا، اس سے قومی ٹیم کو اچھے کھلاڑی ملیں گے۔

پی سی بی انتظامیہ کاکہناتھاکہ اس قسم کے کیمپ سے ایک دو لڑکے مل جاتے ہیں ،ایسے کیمپ سے فرسٹ کلاس کرکٹ کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ اس کیمپ میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے فارمیٹ کے مطابق بھی ٹریننگ دی جارہی ہے ۔انجری کے شکار راحت علی کی بحالی پر بھی کام ہورہا ہے۔ کیمپ میں پانچ یا چھ ایسے فاسٹ بولرز ہیں جن کی اسپیڈ 140 کلومیٹرفی گھنٹہ سے زائد ہےلیکن پاکستان کی فاسٹ باﺅلنگ کا ٹیلنٹ انڈر 16 اور انڈر 19 میں ہے جہاں دو تین اچھے بالرز ہیں ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں ،ان کی پی سی بی حکام اور سلیکٹرز کے ساتھ ملاقاتیں اور قومی ٹیم کے کیمپ کے بارے میں پلاننگ متوقع ہے۔ پاکستان ٹیم کی آئندہ انٹرنیشنل مصروفیت اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف یو اے ای میں سیریزہے، اس حوالے سے مکی آرتھرکےساتھ مل کرپلاننگ کی جائے گی۔این سی اے میں ہائی پرفارمنس کیمپ میں نوجوان کرکٹرزکی مشقیں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق ستمبرمیں ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا فیصلہ ہو گیا تواس سے قبل قومی کرکٹرزلاہورمیں 2 ہفتے کے تربیتی کمیپ میں شریک ہوں گے جبکہ ہائی پرفارمنس کیمپ کو کراچی منتقل کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مکی آرتھر مستقبل کے پلان کا حصہ سمجھے جانے والے کرکٹرز کے مسائل کم کرنے کیلیے این سی اے اسٹاف کی معاونت کریں گے، وہ انڈر 19 کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں بھی سرگرم رہیں گے اور ملک کے دیگر شہروں میں قائم کرکٹ اکیڈمیز کا دورہ بھی کریں گے ،قومی ٹیم کے فزیو شان ہیز بھی جلد ہی پاکستان پہنچ رہے ہیں۔  ایجنسی / سماء

High Performance Camp

Tabool ads will show in this div