عارف نواز کو آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا

Jul 26, 2017

IG-punjab

لاہور : وفاق کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کو آئی جی پنجاب کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے، تعیناتی کا نوٹی فیکیشن جاری ہوگیا۔ حکومتی ترجمان کے مطابق وفاق نے کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کو مستقل آئی جی پنجاب تعینات کر دیا، عارف نواز 2021 میں ریٹائر ہوں گے۔ TELEMMGLPICT000135623401-large_trans_NvBQzQNjv4Bqek9vKm18v_rkIPH9w2GMNoGXySPv9M1Jbe0Fc3Bi1Fk اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد نے عارف نواز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عارف نواز سے پہلے قائم مقام آئی جی پنجاب عثمان خٹک کی مستقل تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے تھے، تاہم ان احکامات کو لاہور ہائی کورٹ نے معطل کر دیا تھا اور حکم دیا تھا کہ ایسا افسر آئی جی لگایا جائے جس کی کم ازکم تین سال ملازمت باقی ہو۔ DSC_8749 عارف نواز اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب کے عہدے پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ عارف نواز کا تعلق پولیس گروپ کے 14 ویں کامن سے ہے اور انھوں 6 دسمبر 1986کو بطور اے ایس پی پولیس سروس جوائن کی۔ سماء

IG punjab

lahore blast

punjab crime

arif nawaz

Tabool ads will show in this div