عمران کے مطالبے پر چاروں حلقے کھل گئے تو سیاست کا جنازہ نکل جائیگا، شیخ رشید

ویب ایڈیٹر

کراچی : شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چاروں حلقے کھل گئے تو سیاست کا جنازہ نکل جائے گا، عمران خان نے نئے الیکشن کا مطالبہ کیا تو ساتھ دیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 125 کا انتخاب کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان نے چار حلقے کھولنے کا مطالبہ سوچ سمجھ کر کیا تھا، اسپیکر کے حلقے سے بھی یہی فیصلہ آئے گا، چاروں حلقوں سے سیاست کا جنازہ نکل جائے گا۔

وہ کہتے ہیں کہ ایسے فیصلوں کے بعد عمران خان نئے الیکشن کا مطالبہ دیں گے، ری الیکشن کا مطالبہ سامنے آیا تو ہم ساتھ دیں گے، ایاز صادق کے حلقے کا فیصلہ بھی قریب ہے، یہ فیصلے نئے الیکشن کی بنیاد بنیں گے، 126 دن کا دھرنا سب سے بڑی کامیابی تھی۔ سماء

عمران

Red Zone

Tabool ads will show in this div