کراچی سرکلر ریلوے پر کام رک گیا

Jul 25, 2017

Circular Railway Khi PKG 25-07

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/Circular-Railway-Khi-PKG-25-07.mp4"][/video]

کراچی: ریلوے حکام کی عدم دلچسپی کے باعث کراچی سرکلر ریلوے پر کام رک گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کام کی رفتار سست ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا، خط لکھا اور کہا روٹ سے تجاوزات جلد ہٹائی جائے تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

کراچی ریلوے سرکلرپرکام رکا تو وڈے سائیں ناراض ہوگئے، خط پر خط لکھے مگر ریلوے حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی، دو ماہ ہوگئے مگر روٹ سے تجاوازت کے خاتمے کا کام دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔

ریلوے حکام نے گیارہ اپریل کے خط میں آپریشن کی حکمت عملی کے لیے مہلت طلب کی تھی، غریب آباد سے ڈرگ روڈ اور پھر ایف ٹی سی تک تجاوزات ختم کرنا ابھی باقی ہے۔

ڈائریکٹر پی اینڈ ایل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اب مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ سماء

circular railway

Karachi Circular Railway

Tabool ads will show in this div