وزیراعظم جلد ایوان میں اجنبی بن جائیں گے، عمران خان

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد   :    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں دھاندلی کے خلاف این اے ایک سو پچیس میں سب سے پہلے لوگ خود نکلے پھرکراچی سمیت ملک بھر میں لوگوں کو انصاف کے حصول کے لیے طویل جدوجہد کرنا پڑی، آر اوز سے تفتیش ہونے تک ری الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔

الیکشن ٹریبونل نے این اے ایک سو پچیس کا فیصلہ سنایا توکھلاڑیوں میں توخوشی کی لہر دوڑی کپتان کو بھی جوش آیا، فیصلے کو عوامی جدوجہد کی فتح قرار دیا۔ کپتان نے این اے 122 کی فرانزک رپورٹ جان بوجھ  روکے جانے کاالزام بھی لگایا اور وجہ بھی بتائی۔

تحریک انصاف کے سربراہ سعد رفیق کی معصومیت کا تذکرہ بھی کیا ساتھ ہی بتایا کہ دھاندلی کے ذمہ داروں کا تعین جوڈیشل کمیشن کرے گا۔ کپتان نے کہا کہ جلد پتہ چل جائے گا کہ اسٹرینجر ان دی ہاؤس کون ہے، عمران خان کا کہنا تھا کہ اکیس سیاسی جماعتیں کہتی ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے۔ سماء

میں

eid

عمران خان

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div