وزیراعظم نے سب سے پہلے سپریم کورٹ کودھوکا دیا
اسلام آباد: سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے سب سے پہلے سپریم کورٹ آف پاکستان کو دھوکا دیا۔
سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کے کالم آٹھ میں اوکیوپیشن کا کالم ہے، جس میں نوازشریف نے اپنے ہاتھ سے پیشہ سیاست اورزراعت لکھا۔
کنوردلشاد نے مزید کہا کہ کیا مسلم لیگ ن پبلک لمیٹیڈ کمپنی ہے یا سیاسی جماعت ہے، اگر نوازشریف کالم میں درست پیشہ لگتے توکاغذات نامزدگی مسترد ہوجاتے ۔
خواجہ آصف کے حوالے سے کنوردلشاد نے کہا کہ وہ دبئی میں سپروائزراورپاکستان میں وزیردفاع ہیں ۔ سماء