ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلبہ کو خبردار کردیا

لاہور : ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلبہ کو خبردار کیا ہے کہ 4 یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے سے گریز کریں، ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ یہ تمام یونیورسٹیز غیر رجسٹرڈ شدہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے الخیر یونیورسٹی آزاد جموں و کشمیر، گلوبل انسٹی ٹیوٹ لاہور، امپریل کالج آف بزنس اسٹڈیز لاہور اور پرسٹن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کراچی پر پابندی عائد کرتے ہوئے طلباء و طالبات کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ان تعلیمی اداروں میں ہرگز داخلہ نہ لیں۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان تعلیمی اداروں میں انتہائی بدانتظامی اور بے ضابطگیاں سامنے آنے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مذکورہ تمام تعلیمی اداروں میں ہر سطح کے ڈگری پروگراموں میں داخلہ لینے پر پابندی عائد کر دی ہے، لہٰذا والدین، طلبہ اور عوام الناس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ان تعلیمی اداروں میں ہرگز داخلہ نہ لیں کیونکہ ان کی ڈگری کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ اے پی پی

STUDENTS

hec

Higher Education Commission

Tabool ads will show in this div