میں نے منہ کھولا تو زرداری پھانسی پر لٹک جائیگا،ذوالفقار مرزا

ویب ایڈیٹر :


کراچی : سابق وزیر داخلہ سندھ اور پیپلزپارٹی کے باغی رہنما ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ فریال تالپور شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار نہ بنیں، انہوں نے سابق صدر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں نے منہ کھولا تو آصف زرداری  تین ماہ میں پھانسی چڑھیں گے۔

سماء سے خصوصی گفت گو میں ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ فریال تالپور شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار نہ بنیں، محترمہ بے نظیر فریال تالپورکو کسی میٹنگ میں نہیں بٹھاتی تھیں، فریال تالپور کو پیسوں کی ہوس ہے، مگر ہم  فریال تالپور کو نوٹوں کے بیگ باہر لے جانے نہیں دیں گے۔

سابق صدر زرداری سے متعلق پھر ذوالفقار مرزا نے شعلہ بیانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے منہ کھولا تو آصف زرداری تین ماہ میں پھانسی چڑھیں گے، زرداری پاکستان توڑنے والوں کے ساتھ ملنا چاہتے ہیں، آصف زرداری بے نظیر شہید کے قاتل نہ پکڑ سکے۔ سماء

میں

پر

نے

sargodha

rio

olympic

submerged

Tabool ads will show in this div