جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس جاری
ویب ایڈیٹر:
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت پاک فوج کی کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز میں جاری ہے۔
کورکمانڈرز کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے۔
پاک فوج کے اعلیٰ حکام کور کمانڈرز کانفرنس میں قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن اور پیشہ ورانہ امور پربھی تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔آپریشن ضرب عضب اور خیبر ٹو میں پیشرفت اور کامیابیوں پر بھی بریفنگ دی جارہی ہے. سماء