اداکارہ کترینا کیف کی مراکش میں سرفنگ، وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کردی

katrina2

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ کترینا کیف نے مراکش میں سرفنگ کرتے ہوئے وڈیو انسٹاگرام پر شئیر کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف ان دنوں فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ کی عکسبندی کے سلسلے میں مراکش میں ہیں، انہوں نے مراکش کے ساحلی شہر عیسیٰ اویرا میں سمندر کی لہروں پر سرفنگ کرتے ہوئے بنائی گئی وڈیو اپنے چاہنے والوں کیلئے انسٹاگرام پر شئیر کردی۔

ویڈیو میں اداکار سرفنگ کو بہت انجوائے کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، کترینہ کی نئی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘، ”ٹائیگر“ کا سیکوئیل ہے، فلم میں وہ طویل عرصہ بعد سلمان خان کے ساتھ دکھائی دیں گی، فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ ویب ڈیسک

ACTRESS

SURFING

Tiger Zinda hai

Moroco

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div