غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس، آصف زرداری پیش نہیں ہوئے

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری ،غیرقانونی اثاثہ جات ریفرنس کیس میں احتساب عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے ۔

وکیل فاروق نائیک نے سابق صدر کی جانب سے آج حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ آصف زرداری طبعیت ناساز ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے جس پر احتساب عدالت کے جج خالد رانجھا نے سابق صدر کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی ۔


آصف زرداری کے وکیل، فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کے خلاف ریفرنس ری اوپن نہیں ہونا چاہیے تھے، ریفرنس دوبارہ کھلنے کیخلاف درخواست دائر کریں گے ۔

یاد رہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری کے خلاف 2001 میں غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس بنایا گیا تھا، جس میں سابق صدر کو شریک ملزم ٹھہرایا گیا تھا، صدارتی استثنیٰ حاصل ہونے کے باعث  سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی تھی، بعد ازاں  صدارتی استثنیٰ ختم ہونے کے بعد 17 اپریل 2015 کو ریفرنس دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔  سماء

father

bp

Tabool ads will show in this div