ملک کے پہلے شمسی توانائی منصوبے کا افتتاح

ویب ایڈیٹر:


بہاولپور:وزیراعظم نواز شریف نے ملک کے پہلے شمسی توانائی منصوبے قائداعظم سولر پارک  کا افتتاح کردیا، منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں 100 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی جبکہ چین کے تعاون سے مزید  900میگاواٹ بجلی بھی پیدا کی جائے گی۔  

قائداعظم سولرپارک کا آزمائشی منصوبہ 11ماہ کی قلیل مدت میں 15 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا جس سے ابتدائی مرحلے میں100میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔ سولر پارک میں 4لاکھ شمسی پینل نصب کیے گئے ہیں۔

منصوبے کے تحت 132 کےوی کی ٹرانسمیشن لائن اورجدید گرڈ اسٹیشن بھی قائم کیا گیا ہے اور اس کے تمام تراخراجات  پنجاب حکومت نے برداشت کیے ۔

چین کے تعاون سے دوسرےمرحلےمیں900میگاواٹ بجلی حاصل کی جائے گی۔ قائداعظم سولر پارک کو توانائی کے متبادل ذرائع کے میدان میں پہلا قدم قرار دیا جارہا ہے جس سے سستی بجلی کا حصول ممکن ہوگا اور تونائی بحران پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی ۔  سماء

کے

ملک

biden

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div