کراچی میں بس نے کئی گاڑیوں کو کچل ڈالا، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی
ویب ایڈیٹر:
کراچی :لیاقت آبادمیں بے قابو کوچ نےمتعددگاڑیوں اورراہگیروں کوروندڈالا۔ حادثے کے نیتجے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو جانے والی بس کراچی کے مصروف ترین علاقے لیاقت آباد میں راہگیروں پر چڑھ دوڑی۔ حادثے میں 11 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد ملنے سے پہلے ہی ایک زخمی نے دم توڑ دیا۔
افسوسناک حادثے کے بعد مشتعل افرادنے ہنگامہ آرائی کرتے بس کو آگ لگا دی جس سے ٹریفک کا بہاؤ شدید متاثر ہوا۔
پولیس کے مطابق حادثے کا ذمہ دارڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ سماء