وزیراعظم نے ڈیڈ لائن دے دی

ویب ایڈیٹر:

بہاولپور: وزیراعظم نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی ڈیڈ لائن دےدی ، کہتے ہیں اپنے دور حکومت میں تمام مسائل حل کرنا چاہتے ہیں اور 2018 تک ملک سے بجلی کا بحران ختم کردیں گے۔

بہاولپور میں ملک کے پہلے شمسی توانائی کے منصوبے قائداعظم سولرپارک  کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے اندھیرے مٹانا واحد ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  بنجر زمین پر سولرپلانٹ دنیا کا سب سے بڑا شمسی توانائی کا منصوبہ ہوگا۔

وزیراعظم نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ہمارے منصوبے برسوں نہیں چلیں گے بلکہ وقت پر مکمل ہوں گے،یہ بھی کہا کہ شمسی توانائی کے ساتھ ساتھ بجلی بحران کے خاتمے کیلئے ایل این جی کے بھی  3 کارخانے لگائیں گے۔

وزیراعظم نے قائداعظم سولر پارک منصوبے پر کام کرنے والوں کیلئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا اور یہ بھی کہہ گئے کہ  تنقید کرنے والے اچھے کاموں پر تعریف بھی کریں۔ سماء

eid

دی

Cup

frozen

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div