سونونگم کے بعد بھارتی اداکارہ نے بھی اذان کی مخالفت کردی

suchitra

ممبئی:بھارتی اداکارسونونگم کے بعد اداکارہ سچیترا کرشنا مورتی نے بھی مسلمانوں کے جذبات مجروح کرتے ہوئے اذان مخالف ٹویٹ کردیں۔ تعصب پرست اداکارہ نے اذان کوغیرمہذب قرار دیتے ہوئے پریشانی کا باعث کہہ دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کرشنا نے تعصب پرستی اور تنگ نظری کی انتہا کرتے ہوئے  لکھا کہ صبح کے پونے پانچ بجے گھر آؤ تو  کان پھاڑنے والی آواز سنائی دیتی ہے۔ اداکارہ نے اسے مذہب کا زبردستی کامسلط کرنا قراردیا۔

ایک اورٹویٹ میں کرشنا نے لکھا کہ میں خود بھی عبادت، یوگااور ریاض کیلئے صبح اٹھتی ہوں لیکن مجھے اپنے خدا کو یاد کرنے یا اپنی ڈیوٹی کے لیے پبلک لاؤڈ اسپیکرز کی ضرورت نہی پڑتی۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ اذان اور عبادت کے طریقہ کار پرکسی کو اعتراض نہیں لیکن صبح کے 5 بجے ہمسایوں سمیت جاگنا بہت غیر مہذب ہے۔

سچیترا کی ایسی غیر مہذب ٹویٹس پر سوشل میڈیا  پر بھی خوب بحث کی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اپریل میں معروف بھارتی اداکار سونو نگم نے بھی اذان کے خلاف ٹویٹس کی تھیں کہ بھارت میں زبردستی کی یہ مذہبیت ختم ہو گی؟ میں اس بات پر یقین نہیں کرتا کہ مسجد ، مندر یا گردواروں میں لوگوں کو جگانے کے لیے بجلی کا استعمال کیا جائے۔ میں اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ کوئی بھی مندر یا گردوارہ ایسے لوگوں کو جگانے کے لیے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کریں جو مذہب کو فالو نہیں کرتے۔

مزید پڑھیے:غنڈہ گردی ہے بس؛اذان کیخلاف سونو نگم کی ٹویٹس

سونو نگم نے بھڑاس نکالتے ہوئے یہ تک کہہ دیا کہ کہا کہ ’’غنڈہ گردی ہے بس‘‘۔ بعد میں سونو نگم نے اپنے اس اقدام پر معذرت کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ میرا مقصد ایک سماجی مسئلے کو اجاگر کرنا تھا۔ سماء

ISLAM

morning call

religiosity

uncivilised

Tabool ads will show in this div