وزیراعظم 3 روزہ دورے پرمالدیپ روانہ

pm-to-attend-nuclear-security-summit-in-washington-1454335669-7922

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سرکاری دورےپرمالدیپ روانہ ہوگئے،کل مالدیپ کے یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نوازشریف 3روزہ سرکاری دورے پر مالدیپ روانہ ہو گئے۔ مشیرخارجہ سرتاج عزیز بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیر اعظم نوازشریف یہ دورہ مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم کی دعوت پرکررہے ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم مالدیپ کی یوم آزادی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کی مالدیپ کے صدرسے باضابطہ ملاقات کے علاوہ مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ سماء

PM Nawaz Sharif

sartaj aziz

Tabool ads will show in this div