الطاف حسین کی متنازعہ تقریر،قائمہ کیمٹی دفاع کا کارروائی کا مطالبہ

ویب ایڈیٹر :


اسلام آباد : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے پاک فوج کے خلاف بیان کی شدید مذمت کی اور تحقیقات کر کے کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

شیخ روحیل اصغر کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی کا اجلاس شروع ہوا تو ارکان نے پاک افواج کے خلاف الطاف حسین کی تقریر کا معاملہ اٹھایا۔ کمیٹی ارکان نے الطاف حسین کے بیان کی شدید مذمت کی اور بیان کی تحقیقات کر کے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ایم کیو ایم کے رکن سنجے پروانی کا کہنا تھا کہ یہ اس معاملے کیلئے مناسب فورم نہیں ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ الطاف حسین کا فوج کے خلاف بیان افسوسناک ہے۔ موجودہ حالات میں اس قسم کا بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔ اچھی بات ہے کہ الطاف حسین نے معافی مانگ لی۔ کمیٹی نے نیپال میں پاک فوج کی امدادی کارروائیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ نیپالی حکومت نے بھی آرمی میڈیکل کور اور ریسکیو ٹیموں کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ کمیٹی نے نیشنل یونی ورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے قیام کے بل کی بھی منظوری دے دی۔ سماء

کی

کا

Army Public School

conference

galaxy

Tabool ads will show in this div