کراچی میں فائرنگ، ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق، ایک زخمی

Jul 24, 2017

Police Firing Bodies Families Depart Khi 23-063

کراچی : کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ سے ایک ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق اور زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی نفری علاقے میں پہنچ گئی، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔ سماء

TRAFFIC POLICE

Abul Hassan Isfahani Road

Tabool ads will show in this div